کراچی پولیس آفس میں کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد اور شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔
25 دسمبر کے روز مزار قائد اور شہر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔
مزار قائد اور اطراف کے علاقوں میں چالیس تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل موٹرسائیکل اسکواڈ مستقل بنیادوں پر چوبیس گھنٹے گشت پر مامور ہے۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار پر گارڈز کی تبدیلی اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے۔مزار قائد کے اطراف بلند عمارتوں پر اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے تربیت یافتہ اسنائپرز تعینات کئے جائینگے۔اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نبٹنے کیلئے موجود رہینگی۔
مزار قائد کے اطراف عوام کو کسی بھی پریشانی سے بچانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری موجود رہیگی۔شہر میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی حفاظت و نگرانی کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، کراچی پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
کرسچن کمیونٹی کی کرسمس کے موقع پر مذہبی رسومات کا آغاز 24 دسمبر کی رات سے ہو جائے گا، لہذا پولیس کی ڈپلائمینٹ ان تقاریب کی مناسبت کی جائیگی۔
24/25 دسمبر کی شب پولیس کے سینئر افسران کو فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 25 دسمبر کی صبح گرجا گھروں کی طرف آنے جانے والے راستوں، گزرگوہوں اور اطراف کی آبادی میں پولیس کی نفری تعینات کی جائیگی تاکہ کرسچن کمیونٹی پورے جوش و خروش سے اپنے مذہبی تہوار کو منا سکیں۔ شراب خصوصی طور پر کچی شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے، لہزا کرسمس کے موقع پر مروجہ قوانین کے تحت شراب/کچی شراب کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
*ہوائی فائرنگ ایک جرم ہے*، اس جرم کے مرتکب افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائیگا، جس کے تحت دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، یہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے۔ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔
کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال سمیت امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر امین یوسفزئی، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔