نافکراچی: کراچی: پورٹ قاسم میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج سے 70 افراد کی حالت غیر، ایمرجنسی کی کیفیت ،اطلاعات کےمطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

حکام کے مطابق کراچی میں پورٹ قاسم کے علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے کم از کم 70 افراد متاثر ہوئے۔اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر محمد علی رضا نے بتایا کہ واقعہ فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے جائے وقوع پر موجود تمام افراد متاثر ہوئے جبکہ ٹوٹنے والی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ فی الحال فیکٹری کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے جبکہ فیکٹری کے تمام ملازمین کو وہاں سے نکال لیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ صورتحال معمول میں آنے کے بعد فیکٹری ورکرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔

علاوہ ازیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیںٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کی کہ 70 افراد کو ہسپتال لایا گیا۔سیمی جمالی کہتے ہیں‌ کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایک مریض کی حالت خطرے میں ہے جبکہ باقی دیگر کی حالت خطرے سے باہر تھی اور انہیں ڈسجارچ کردیا گیا۔

Shares: