کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور ممبر سندھ اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا، اس سے پہلے پی ٹی آئی ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لیا گیا تھا۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش
پولیس کے مطابق عدیل احمد کو شاہ فیصل تھانے میں رکھا گیا ہے، عملے نے الزام عائد کیا کہ عدیل احمد نے ڈیوٹی پر مامور عملے سے بیلٹ پیپر چھینے کی کوشش کی، بیلٹ پیر ڈی آر او آفس سے چھینے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے عملے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عدیل احمد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی رابستان خان کو ویسٹ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد کارکنان بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔
ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
ایم پی اے رابستان خان کی گرفتاری پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس حکومت کی غلامی میں الیکشن پر اثرانداز ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب رکن اسمبلی کی گرفتاری ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، رابستان خان کا قصور پیپلز پارٹی کے غنڈوں کو دھاندلی سے روکنا تھا۔
عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، عمران خان کے مئیر کا راستہ روکنا سندھ حکومت کو مہنگا پڑے گا، رابستان خان کو فوری رہا کیا جائے۔