اسلام آباد:::کراچی :کوئٹہ دھماکے: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے کراچی دھماکے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میری دلی دعائیں اور تعزیت کراچی کے شیر شاہ چوک پر ہونے والے دھماکوں کے متاثرین کے تمام خاندانوں کے ساتھ ہے۔
My heartfelt prayers & condolences go to all the families of victims of the twin blasts at Sher Shah Paracha Chowk, Karachi. I am especially saddened to hear of the loss of our MNA Alamgir Khan’s father who also perished in the blast. May Allah give him strength to bear this loss
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 18, 2021
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے عالمگیر خان کے والد کے جاں بحق ہونے کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ عالمگیر خان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اُدھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری تفتیش کا آغاز کرکے دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی دھماکے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Deeply grieved over the loss of precious lives & damage to property in a sad incident in Karachi. I extend my heartfelt condolences to the bereaved families. The incident needs a thorough probe & those responsible should be held to account.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 18, 2021
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، واقعے کے محرکات کا پتہ چلایا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں، اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شیرشاہ دھماکہ میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔








