کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

train

کراچی ڈویژن ریلوے میں عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول بن گئی ہے، محکمہ کا سارا نظام چوپٹ ہوگیا۔قراقرم ایکسپریس کی تاخیر کی وجہ سے اندرون ملک جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوگئیں، پشاور جانے والی خیبرمیل کی روانگی میں2گھنٹے 30منٹ تاخیر سامنے آئی ہے۔اسلام آباد جانے والی پریمیم ٹرین گرین لائن بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیرکے بعد روانہ ہوئی جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور جانے والی خیبر میل 2گھنٹے تاخیر اور اسلام آباد جانے والی پریمیم ٹرین گرین لائن میں 2گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ٹرینوں کی کئی کئی گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور محکمہ کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس بھی 2سی3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، گرین لائن پریمیم ٹرین کو روک کر سرسید ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا، مسافر ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر پر شدید احتجاج بھی کیا۔واضح رہے کہ ٹرین کا سفر دنیا بھر میں آمدو رفت کا سستا اور محفوظ ترین ذریعہ ہے۔پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ 78ہزار افراد ٹرین پر سفر کرتے ہیں۔

کائونٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا ، کراچی اسٹیشن عملے کا نوجوان پر تشدد

Comments are closed.