کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی، اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیڈ نے اوپنرز کے عمدہ کھیل کی بدولت پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
169رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پال سٹرلنگ 57 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،ایلکس ہیلز78 اور رحمان اللہ گرباز27 سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی اننگز
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنائے،ردرفورڈ نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بین کٹنگ 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
اسلام آباد کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا آمنا سامنا ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی آج دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف اب تک 16 میچز کھیل چکی ہیں جن میں پشاور زلمی نے 8 اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 میچ جیتے جبکہ ایک میچ نہیں ہوسکا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل ایونٹ کا دوسرا میچ دو روز پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جوکہ پشاور زلمی نے 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔