کراچی سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ حکومت کا اتفاق رائے ہے ، شیخ رشید

0
35

کراچی سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ حکومت کا اتفاق رائے ہے ، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ ایک پیج پر ہیں، کوئی لڑائی نہیں ، منصوبے پر دس ارب سے زائد رقم خرچ ہو گی۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نیوز نے کہا کہ تجاوزات کی نشاندہی ہو رہی ہے، صوبائی حکومت سے درخواست کریں گے کہ متاثر ہونے والوں کو متبادل جگہ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے حکم دیا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے چاہیے، جو راستے میں آتا ہے سب توڑ دیں۔اطلاعات کےمطابق آج چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن، میئر کراچی وسیم اختر اور چیف سیکریرٹری سندھ ممتاز علی شاہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ تجاوزات نہ ہٹانے سے متعلق بیان دینے پر سابق وزیر بلدیات سعید غنی توہینِ عدالت نوٹس کیس میں پیش ہوئے۔

Leave a reply