باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا
گڈاپ سٹی سے تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار کیا گیا.گرفتار ملزمان رحیم یار خان سمیت سچل، گلستان جوہر اور سپر ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔
گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ بھی تحویل میں لے لیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کیلئے رکشہ استعمال کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں۔
گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، پنجاب سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد شعیب، زوار حسین اور سرور شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ معائنہ کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کی عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے گئے ڈاکو کراچی سے گرفتار







