کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے میں، وزیراعظم نے سنائی بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی .اضاخیل ڈرائی پورٹ سے نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا،اضاخیل ڈرائی پورٹ 2006 سے بنا ہواتھا،نوشہرہ والوں میں سیاسی شعور ہے اس لیے پی ٹی آئی کو ووٹ دیتے ہیں،انگریز پاکستان کو ریلوے کازبردست نظام دے کر گیا،انگریزوں کے جانے کے بعد پٹڑیاں کم ہوگئیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومتیں خاص طبقے کے لیےآئیں،ملک میں امیر اور غریب کےلیے الگ نظام تھا،ریلوے غریب طبقے کے لیے ہے،ایم ایل ون سے پاکستان میں انقلابی تبدیلی آئےگی،چین ریلوے ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے،ایم ایل ون کے بعد کراچی سے پشاور کا سفر8گھنٹے میں ہوگا،ایم ایل ون کے آنے سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا،ریلوے نےگزشتہ 5سال کے مقابلے5ارب روپے زیادہ پیسہ کمایا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے،تحریک انصاف حکومت سفارشی نظام اور کرپشن کےخلاف ہے،کرپشن کےخلاف پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کریں،ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گےاورخسارہ پورا کریں گے،حکومت کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے،کوشش ہے تمام پالیسیاں کمزور طبقے کو اوپر اٹھائیں،کمزور طبقے کےلیے190ارب روپے کا احساس پروگرام لائے،تاریخ میں سب سے زیادہ اسکالر شپس اور قرضے دےرہے ہیں،غریب خاندان کو احساس صحت کارڈدیں گےنیا پاکستان ہاوَسنگ سوسائٹی کے ذریعے 50لاکھ گھر بنا رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خورونوش سستی کی ہیں،نوجوانوں کو نوکریاں دینے کےلیےپالیسی بنائیں گے،
شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا