کراچی سے چوری ہونے والی گاڑیاں کس تعلیمی درسگاہ سے برآمد ہوئیں

0
47

کراچی شہر سے چوری ہونے والی گاڑیاں کراچی یونیورسٹی سے برآمد ہوگئی’صورتحال تشویشناک ہے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے موصول اطلاعات کی بنیاد پر 3 گاڑیاں برآمد کرلیں’ گاڑیاں نارتھ ناظم آباد’ پاپوش نگر اور مبینہ ٹاؤن سے چوری کی گئی تھی۔ گاڑیاں لاوارث حالت میں برآمد ہوئیSSPایسٹ ساجد عامر سدوزئی کے مطابق سینٹرل اور ایسٹ سے چوری ہونے والی تین گاڑیاں پولیس نے برآمد کرلی۔

SSPنے بتایا کہ SHOتھانہ مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر شاہد تاج نے سادہ لباس انٹیلی جنس اہلکاروں کی جانب سے موصول اطلاعات کی بنیاد پر کراچی یونیورسٹی اور ختم نبوت کے مقام پر مختلف کارروائیوں کے دوران شہر سے چوری کی گئی تین گاڑیاں قبضے میں لے لی۔ پولیس حکام کے مطابق مبینہ ٹاؤن سے دوروز قبل چوری ہونے والی گاڑی جامعہ کراچی سے لاوارث حالت میں برآمد ہوئی جبکہ ساتھ ہی نارتھ ناظم آباد سے 5جنوری کو چوری ہونے والی مہنگی ترین گاڑی بھی جامعہ کراچی سے پولیس نے تحویل میں لے لی۔

تیسری کارروائی کے دوران مبینہ ٹاؤن پولیس نے علاقے میں واقع ختم نبوت نامی عمارت کے قریب سے پاپوش نگر سے گزشتہ برس دسمبر میں چوری ہونے والی گاڑی قبضے میں لی پولیس ذرائع کے مطابق شہر سے چوری ہونے والی گاڑیوں کی کراچی یونیورسٹی سے برآمدگی پر افسران نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ صورتحال کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے گاڑیاں کیسے کراچی یونیورسٹی پہنچی لائے جانے والے ملزمان سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پرلگے بیشتر کیمرے خراب ہیں جس کے باعث پولیس کوپریشانی کا سامنا ہے۔

Leave a reply