کراچی سے ہر کوئی لینا چاہتا دینا نہیں چاہتا، کراچی پیکج کو خوش آمدید کہتے ہیں، خالد محمود صدیقی

0
36

کراچی سے ہر کوئی لینا چاہتا دینا نہیں چاہتا، کراچی پیکج کو خوش آمدید کہتے ہیں، خالد محمود صدیقی

باغی ٹی وی : ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی پیکج کو خوش آمدید کہا، امید ہے یہ صرف اعلان نہیں بلکہ اس پر عمل بھی ہوگا، اس پر شکوک و شبہات نہیں کرنا چاہتے، کراچی سے ہر کوئی لینا چاہتا دینا نہیں چاہتا۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے سندھ کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا، کراچی کو حق دلوانے کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے، جو لوگ صوبے کی تقسیم کو غداری کہتے ہیں وہ سب سے بڑے غدار ہیں، ہم نے کراچی کی ضروریات کی نشاندہی کی تھی، کراچی کیلئے کئی اعلانات ہوئے، عمل نہیں ہوسکا، عوام کو امید ہے لیکن دعا ہے کراچی پیکج پر یقین بھی آ جائے۔

ادھر ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کیلئے کیے گئےاعلانات پورے نہیں ہوئے، وفاقی وزرا نے کہا 62 فیصد وفاق اور38 فیصد سندھ حکومت کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تو 802 ارب روپے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے 362.9 ارب روپے کی شراکت داری ہے جبکہ وفاق کراچی میں 62 فیصد شراکت داری کا کریڈٹ لے رہا ہے، ترقیاتی پیکج میں 749.9 ارب روپے سندھ حکومت کے ہیں، وفاقی حکومت سالانہ 33 ارب روپے انویسٹ کرے گی، باقی رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دی جائے گی۔

Leave a reply