کراچی شہر میں نصب ہونے والا جدید ترین ڈوپلر ریڈارفعال کر دیا گیا ہے ۔

کراچی:موسم کی بہتر اور تیز رفتار پیش گوئی کیلیے کراچی میں جدید ڈوپلر ریڈار فعال کر دیا گیا ہے۔
تیس برس قبل کراچی شہر میں نصب کیے گئے اینالاگ ریڈار کی جگہ یہ جدید ڈیجیٹل ریڈار نصب کیا گیا ہے ۔ کراچی شہر میں نصب ہونے والا جدید ترین ڈوپلر ریڈارفعال کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ محکمہ موسمیات نے اپنی ویب سائٹ پر اس ریڈار کا لنک بھی جاری کر دیا ہے، اس ڈیجیٹل ریڈار کے ذریعے 450 کلو میٹر کے دائرے میں بارشوں کی، جب کہ 200 کلو میٹر کے دائرے میں تیز ہواؤں کی پیش گوئی ممکن ہو گی ۔

ڈوپلر ریڈار کی بدولت بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سےاٹھنے والے سمندری طوفانوں کی بروقت اطلاع کے علاوہ ہوائی جہازوں اوربحری جہازوں کوبھی موسمیاتی معلومات کی تیز رفتار ترسیل ممکن ہو جائے گی۔ جدید ڈوپلر ریڈار پر ایک ارب 58 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرمیں لگ بھگ 30 سال بعد پرانے ریڈار کی جگہ نصب کیا جانے والے جدید ڈوپلر ریڈار فعال کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اس ریڈار کا لنک جاری کر دیا ہے ۔
جائیکا، جاپان کے تعاون سے نصب ہونے والے اس ریڈار پر ایک ارب 58 کروڑروپے لاگت آئی ہے۔ نصب ہونے والا جدید اور ڈیجیٹل ڈوپلر ریڈار 1991 سے نصب شدہ اینالاگ ریڈار کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سےموسمیاتی حالات کا پتا دینےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.