کراچی شہر میں ماہانہ 30 ہزار لوگ داخل ہوتے ہیں، سی ای او کے الیکٹرک
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہاہے کہ کراچی کے کئی علاقوں کو ہم نے لوڈ شیڈنگ فری بنایا ہے اور شہر میں کنڈوں کے مسئلے پر انویسٹمنٹ کی ہے ،شہر قائد میں ماہانہ 30 ہزار لوگ داخل ہوتے ہیں اور شہر کی 40 فیصد آبادی کچی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں جائیں وہاں تاروں کے جال نظرآتے ہیں۔
سی ای او کے الیکٹرک کے کہا کہ تقریبا 30 ہزار لوگ ماہانہ کراچی میں داخل ہوتے ہیں اور شہر کی 40 فیصد آبادی کچی ہے۔بنارس اور کھوکرا پار جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھی کراچی ہے۔مونس علوی نے دعوی کیا کہ کراچی کے کئی علاقوں کو ہم نے لوڈ شیڈنگ فری بنایا ہے اور شہر میں کنڈوں کے مسئلے پر انویسٹمنٹ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ہماری ریکوریز کم تھیں وہاں کم پیسوں میں میٹرز فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارشوں کے بعد رین ایمرجنسی میں کام کیا ہے۔