کراچی اور سندھ کے بارے مصطفیٰ کمال نے کیا اہم مطالبہ
کراچی اور سندھ کے بارے مصطفیٰ کمال نے کیا اہم مطالبہ
باغی ٹی وی :چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک کا انفراسٹریکچر تباہ اور نوکریاں ختم ہوگئی ہی.ہمارے پاس عوام کے مسائل کا حل ہے،آج پاکستان کی برآمداد24ملین ڈالر ہے،پینے کے پانی کےنظام سے کسی بھی وزیراعلیٰ کا تعلق نہیں ہوناچاہیے،لوگوں کی شمولیت پاک سرزمین پارٹی کے نظریے کی جیت ہے.آج عوام آزاد نہیں ہیں.5سال حکمرانی کیلئے پورے پاکستان کے درد کو سمجھنا ہوگا،
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں،کیا سندھ ملک کا حصہ نہیں؟.پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو ختم کردیا،عمران خان کے غصے اور انا کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی،موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن مایوسی ہوئی،اللہ تعالیٰ کسی کو عہدہ دیتاہے تو پھر اسے جھکنا چاہیے،آپ وزیراعظم پی ٹی آئی نہیں،وزیراعظم پاکستان ہیں،ملک صرف وزیراعظم کی خواہش اورمرضی کے مطابق نہیں چل سکتا.آپ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ختم ہوچکی ہے،مودی سے بات ہوسکتی ہے تو سندھ کے وزیراعلیٰ سے کیوں نہیں ہوسکتی؟وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں،ملک میں آئینی بحران آیا ہوا ہے،ماضی اور موجودہ حکومتیں پاکستان کےبنیادی مسائل کو سمجھنے میں ناکام رہیں،یہ صورتحال بہت خطرناک ہے،اچھے اورذہین نوجوان پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں،پاکستان میں صرف ایک شہر منصوبہ بندی کےساتھ تعمیر کیاگیا،ملک کا نظام تباہ و برباد ہوکررہ گیا.ایگریکلچر میں دن بدن انسانوں کی جگہ مشینری لیتی جارہی ہے،ہمیں پاکستان کے عوام کو آزاد کرانا ہے،انگریزوں سے آزادی کےبعدجاگیرداروں کےقبضے میں چلے گئے،مصطفیٰ کمال