کراچی سائٹ ایریا میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی سائٹ ایریا میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا پولیس اہلکار کو سائٹ ایریا کے علاقے میٹرول نزد خٹک چوک کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں اسے 4 گولیاں لگیں پولیس کے مطابق رواں سال پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کارلفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 31سالہ شیراز خان موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے
پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار 2014 میں محکمہ سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ایس ۔پولیس کے مطابق مقتول اہلکار شیراز خان فرنٹیر کالونی نمبر 3 میٹرول بلاک ڈی کا رہائشی تھا اورایس ایس یو سے ٹرانسفر ہوکر اے وی ایل سی شریف آباد میں تعینات ہوا تھا پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں جب کہ شہید اہلکار کی اپنی پسٹل بھی اس کے پاس تھیایس پی کیماڑی سے واقعے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی دوسری جانب پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے