کراچی تاجر الائنس کا جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ

کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا جائے ،حکومت عرب ممالک باالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کا روباری تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتی ہے تو اس تجویز پر فوری عمل کرے ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے کاروباری و تجارتی معاہدے دستخط ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی بحال کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے عہدیداران سے ہونے والی ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھ اکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے اس دن کو دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے،قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں ملک کے اندر جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی جس کے بعد اتوار کے دن سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا اور جب سے ملک میں اتوار کے دن ہفتہ وار تعطیل کااعلان ہوا ہے تب سے ملک بھر میں بازاروں ، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں کہی پر جمعہ اور کہیں پر اتوار کے دن ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی جمعہ کے دن دوپہر 12بجے کے بعد عملاً چھٹی ہوتی ہے جس سے کاروباری طبقہ سمیت ملک کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہرہے ہیں اور سرکاری امور بھی سست روی کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظمم اپنی ہر تقریر میں ریاست مدینہ کا زکر کرتے ہیں ایسے میں انہیں چاہیے کہ ریاست مدینہ کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے جمعہ کے دن کو تمام ایام میں اہمیت دیں اور ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا اصولی فیصلہ کریں۔

Comments are closed.