باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
ڈسٹرکٹ ایسٹ گلستان جوہر پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے گئے، ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، کارروائی خفیہ اطلاع پر کامران چورنگی کے قریب کی گئی ،گرفتار ٹارگٹ کلرز میں مرسلین عرف فردوس قلیل اور صغیر علی عرف بھائی شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اہم ترین انکشافات کردیئے ،
ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پیر کے روز ایک ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کرنا تھی ،ڈاکٹر کے قتل کی سپاری دبئی سے 9 لاکھ روپے میں دی گئی تھی ،ٹارگٹ کلرز نے پچاس ہزار روپے وصول کر لیے تھے ،ابتدائی رقم سہولت کار کے ذریعے ادا کی گئی تھی ،وفاقی حساس ادارے اور گلستان جوہر پولیس نے وعدہ سے قبل ملزمان گرفتار کئے ،ملزمان نے ہدف کا نشانہ بناتے وقت ویڈیو بھی بنانی تھی ،واردات کے بعد ملزمان نے شہر چھوڑ کر فرار ہو جانا تھا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے
کراچی کے پیسوں پر راج کرنیوالا اب لندن میں مالی مدد کی اپیل کرنے پر مجبور
ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو ہوئی سزا
سیاستدانوں، تاجروں کے ساتھ تعلقات،بنائیں نازیبا ویڈیو،کیا بلیک میل،ملزمہ گرفتار
دوسری جانب تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کا شہری سے لوٹ مار کرنے والے اسٹریٹ کریمنل سے پولیس مقابلہ ہوا، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار, ساتھی فرار ہو گیا، شاہ فیصل کالونی پولیس گشت پر مامور تھی, دو ڈکیت شاہ فیصل نمبر 3 کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا, پولیس کی جوابی فاٸرنگ کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا, جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا, گرفتار ڈکیت ملزم کی شناخت اشفاق علی ولد اوشاق علی لاشاری کے نام سے ہوٸی, فرار ساتھی کا نام نامعلوم ہوا, گرفتار ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوٸے موباٸل فون اور نقدی برآمد کی,گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کو طبی امداد کیلٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔