کراچی طیارہ حادثہ ۔پی آئی اے سربراہ سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف درخواست دائر

0
38

لاہور باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تھانہ سرور روڈ لاہور کینٹ کو پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تخت اندراج مقدمہ کی درخواست موصول ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق لاہور ڈی ایچ اے کے رہائشی عارف اقبال فاروقی ولد اقبال احمد نے پی آئی اے کے عملے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی

درخواست میں پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک ، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد ظفر ،چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی ، چیف فلائٹ آپریشن ارشد خان، ڈی جی سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی اور دیگر کو 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پرواز PK 8303 میں جاں بحق ہونے والے افراد کا زمہ دار ٹھرایا اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور ان افراد کی غفلت سے یہ حادثہ پیش آیا حادثے میں جانبحق ہونے والے 93 افراد کی موت کے یہ زمہ دار ہیں

عارف اقبال کی بیوی سمیت اہلخانہ کے چار افراد اس حادثے میں جانبحق ہوئے جن میں بیوی ،ایک بیٹے سمیت دو بیٹیاں شامل ہیں ،

واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا

Leave a reply