جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جائزہ اجلاس

جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جائزہ اجلاس

جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات ،کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدار ت جائزہ اجلاس ہوا

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی ڈاکڑ سیف، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی امتیاز شاہ ،ڈائریکٹر ایئرپورٹ سول ایوی ایشن صادق الرحمان ، ڈپٹی کمشنرزاور دیگر نے بھی شرکت کی،اجلاس میں فوری نوعیت اور طویل المدتی اقدامات پرغورکیا گیا، کراچی ایئر پورٹ کی فضائی حدود کو پرندوں سے محفوظ بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے،ڈپٹی کمشنر ملیر کی نگرانی میں رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی،واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ ہوگا فوری نوعیت کے اقدامات کئے جا سکیں گے ، کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،کنٹونمنٹ بورڈ ائرپورٹ سول ایوی ایشن کے افسران آپس میں مضبوط رابطہ رکھیں ،ائیرپورٹ کے اطراف پرندو ں کی آمد کو روکنے کے لیئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طویل المدتی اقدام کے تحت زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی متعلقہ بلدیاتی ادارے ایئر پورٹ کے نزدیک کچرے کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے۔ائیر پورٹ کے اطراف مطلوبہ علاقہ میں صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ عید الاضحی پرآلائشیں اٹھانے اور،مون سون پر صٖفائی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

Comments are closed.