کراچی ٹیسٹ کا پرامن اور کامیاب انعقاد، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
کراچی ٹیسٹ کا پرامن اور کامیاب انعقاد سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
باغی ٹی وی :ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران پولیس اہلکاروں کی غیرمعمولی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا
ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے کہا کہ ان سیکیورٹی اہلکاروں کی کاوشوں ، فرض شناسی اورذمہ داری کو خلوص کے ساتھ نبھانے کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کا انعقاد پر امن طریقے سے ہوا.
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی کے طریقوں کے برعکس اور عوام کو ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ کو آسان بنانے کے لئے اور میچ ٹائمنگ کے دوران صرف بڑی شاہراہ کو بند کیا گیا تھا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ سپیشل سروسز یونٹ ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوز نے ہمیشہ فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور وہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی ، کراچی ایئرپورٹ ، راستوں ، پریکٹس گراؤنڈز ، ہوٹلوں اور دیگر مختلف مقامات پر 5 ہزار سے زائد پولیس جوانوں نے ورانہ مہارت سے کام لیا۔ سیکیورٹی ڈویژن کے 2500 اہلکاروں سمیت 1050 ایس ایس یو کمانڈوز ، ٹریفک پولیس کے 1000 اہلکار ، ریپڈ رسپانس فورس کے 300 اہلکار ، اسپیشل برانچ کے 400 اہلکار اور ضلعی وسطی اور جنوب کے دیگر افسران اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔
ترجمان
ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز ڈویژن