کراچی:جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی

کراچی:جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی ،اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوس کے ڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، شاہ لطیف پولیس نے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عوامی احتجاج پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے جوس کےڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل سے رابطہ کاروں کی معلومات حاصل کررہےہیں، گرفتار ملزمان نے آئس سیمپل کے طور پر خریداروں کیلئے لانے کا انکشاف کیا، سیمپل پاس ہونے پر زیادہ مقدار میں آئس کی سپلائی ہونا تھی۔

عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے برآمدہ آئس نوجوان خریداروں کو بیچنے کا بھی انکشاف کیا، ملزمان کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایک اور کارروائی میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 2کلو سے زائد چرس ،موبائل فونز برآمد ہوئی۔

عرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان میں خادم حسین، غلام نبی، ذیشان اور خالد شامل ہیں۔

ادھر عوام الناس کا کہنا ہےکہ جبتک سڑکوں پر آکر احتجاج نہ کریں حکومت ہوش میں نہیں آتی ، شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ حکومت کی عدم دلچسپی پر بڑے پریشان ہیں

Comments are closed.