کراچی :اولڈ مظفرآباد کالونی میں لڑکی بھائیوں نے مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر اپنے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

تھانہ قائدآباد کے ایس ایچ او امین کھوسو نے بتایا کہ مقتول عدنان ولد انور زیب نے 5 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عدنان اور اس کی اہلیہ کے والدین رشتے پر راضی نہیں تھے، جس پر دونوں نے گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کرلی تھی، عدنان پیشے کے اعتبار سے پینٹر ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔

امین کھوسو نے بتایا کہ مبینہ طور پر مقتول رات گئے گھر پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ کھلتے ہی اس پر فائرنگ کردی گئی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں، جنہیں فارنزک لیبارٹری بھیجوا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ ایس ایچ او قائد آباد امین کھوسو نے بتایا کہ پولیس نے ورثاء سے مقدمہ کے اندارج کیلئے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر عدنان اور اس کی اہلیہ کے والدین نے اس رشتے کو قبول نہیں کیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں خاندانوں نے شادی کو قبول کرلیا تھا۔

جعلی پولیس بن کر تاجروں کو لوٹنے والے سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

دوسری طرف مقتول کے والد نے الزام عائد کیا کہ عدنان کے سسرال والے اس سے قبل بھی ان کے گھر پر حملہ آور ہوچکے ہیں۔

انور زیب نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ عدنان کے سسرالیوں نے ایک بار گھر پر حملہ کرکے میرے چھوٹے بیٹے کو زخمی کیا تھا اور اس واقعے کی اطلاع بروقت پولیس کو دی گئی تھی۔

مقتول کے والدہ نے دعویٰ کیا کہ عدنان کو اس کے سالوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

پشاور:افغان باشندہ گرفتار،ساڑھےنوکلوسونا،لاکھوں ریال برآمد

ہیڈ محرر لیاقت علی نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کا تعلق سوات سے ہے، عدنان اولڈ مظفر آباد سی ایریا جبکہ اس کی اہلیہ اولڈ مظفرآباد بی ایریا کی رہائشی تھیں۔

لیاقت علی کا کہنا ہے کہ جب دونوں نے کورٹ میرج کی تو دونوں خاندانوں میں ٹھن گئی اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر متعدد حملے بھی ہوئے۔

ہیڈ محرر کے مطابق علاقہ معززین نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسجد میں جرگہ کیا، جس میں دونوں خاندانوں کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ وہ آئندہ ایک دوسرے پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ جرگے نے فیصلہ دیا کہ دونوں خاندان جوڑے سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کسی قسم کی رشتے داری نہیں رکھیں گے۔ جنگ بندی کے فیصلے کے بعد پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے نے اولڈ مظفر آباد میں ہی الگ رہائش اختیار کرلی تھی۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، گجرات پولیس نے شواہد ضائع ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا

ایس ایچ او نے واقعے کی تحقیقات سے متعلق بتایا کہ واقعے کے بعد عدنان کے سالے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گرفتاری کی غرض سے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا مگر پوری فیملی گھر کو تالہ لگا کر غائب ہوچکی ہے۔

Shares: