ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) کراچی سے حیدرآباد کا کرایہ 250 سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز حضرات نے بھی فوراً کرایوں میں دگنا اضافہ کردیا غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا پیٹرولیم مصنوعات کے مہنگے ہوتے ہی ٹرانسپورٹر حضرات نے بھی ٹھٹہ سے کراچی حیدرآباد، سجاول، بدین، گھارو، میر پور ساکرو، اور دیگر مقامات کے کرایہ میں دگنا اضافہ کردیا ہے مکلی سے ٹھٹہ رکشہ کا کرایہ 30 سے بڑھا کر 50 روپے کراچی حیدرآباد کا کرایہ 250 سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش بھی مہنگی ہوگئیں ہیں بڑے تاجر زخیرہ اندوزی کی وجہ اور غریبوں کا خون چوس کر کروڑ پتی سے ارب پتی بن گئے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ غریب عوام ایک وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہوکر رہ گئے ہیں اور سفید پوش حضرات بھی دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے کھا رہے ہیں حکومتی اقدام سے عوام میں سخت غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بھوک کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور نہ ہو جائیں اور چوری ڈکیتی بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Shares:








