کراچی ٹرانسفارمیشن پلان،این ڈی ایم اے کو خطیر رقم جاری،کام سست روی کا شکار

0
43

گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے کہا ہے کہ کراچی ٹرانسفار میشن پلان کے لئے وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کو 35 ارب روپے جاری کیئے.

کراچی میں محمود آباد ، گجر اور اورنگی ٹاؤن نالوں کی صفائی اور بحالی کے کام کے لئیے وفاقی حکومت کے ذریعہ مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متاثرہ افراد کو ماہانہ کرایہ کی مد میں ایک سال کے لئے فی گھرانہ پندرہ ہزار روپے کی رقم وفاقی حکومت / این ڈی ایم اے نے حکومت سندھ/ کے ایم سی کو پہلے ہی ادا کردی ہے۔

حکومت سندھ اور کے ایم سی کی ذمہ داری بنتی تھی کہ فراہم کی گئی رقم کو وقت پر متاثرین کو ادا کریں۔

حکومت سندھ / کے ایم سی کو بروقت ادائیگی کے باوجود کچھ خاندانوں کو ایک یا کسی دوسرے بہانے پر ادائیگی نہیں کی گئی.

وفاقی حکومت/ این ڈی ایم اے نے حکومت سندھ/ کے ایم سی تجاوزات کے خاتمہ کے لئیے خطیر رقم فراہم کی تاہم ان علاقوں میں اب تک کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے نالوں کی صفائی کے کاموں میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

حکومت سندھ اور کے ایم سی کو مزید تاخیر کے بغیر تجاوزات کا خاتمہ کو یقینی بنانا چاہئے-

جبکہ وفاقی حکومت/ این ڈی ایم اے ان تینوں نالوں کی صفائی اور بحالی کے کام سر انجام دے رہی ہے- حکومت سندھ نے 41 کے ایم سی اور 510 ڈی ایم سی کے نالوں کو صاف کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی مگر ابھی تک کام بھی شروع نہیں کیا گی.

انھوں نے مزید کہا کہ نالوں کی صفائی کے لئے حکومت سندھ کی کوششیں اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتیں جب تک حکومت سندھ ٹھوس کچرے کے مسئلہ کو حل نہ کرے۔

Leave a reply