شہر قائد کراچی میں عوامی معلومات کے لئے لگائی گئی ٹی وی سکرین پر فحش ویڈیو چل گئی
فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دفتر کے باہر ٹی وی لگا ہے جس میںفحش ویڈیو چل رہی ہے، اس موقع پر دفتر کے باہر مردو خواتین موجود تھے، فحش ویڈیو کے اچانک سکرین پر آنے سے دفتر کے باہر موجود لوگ ششدر رہ گئے،فحش ویڈیو تقریبا اٹھارہ سیکنڈ تک سکرین پر چلتی رہی،
میڈیا رپورٹس کے مطابق جس دفتر کے باہر فحش ویڈیو چلی وہ ویزہ آفس تھا، فحش ویڈیو چلنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی کا احساس ہوا تو سکرین کو بند کر دیا گیا،یہ دفتر گیری نامی کمپنی چلا رہی تھی، اس موقع پر موجود شہریوں نے کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلومات کے لئے لگائی گئی سکرین پر فحش ویڈیو چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، کیا عوامی معلومات ایسے دی جاتی ہیں، کمپنی کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا گیا.
واضح رہے کہ لاہور میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آ چکا ہے،لاہور میں سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی تھی،انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں گلوبل نیو انیشٹوز ان ڈینگی اینڈ سچویشن ان پاکستان زوم سیمینار میں اچانک فحش ویڈیو چلنے لگی ، سیمینار میں بڑی تعداد میں خواتین شریک تھی انتظامیہ 2 منٹ تک فحش ویڈیو ہٹانے میں ناکام رہی، صوبائی وزیر صحت جاوید اکرم بھی سیمینار میں شریک تھے انکے جانے کے بعد ہی فحش ویڈیو چلنے لگ گئی، دو منٹ تک ویڈیو چلتی رہی ، انتظامیہ دو منٹ کے بعد ویڈیو ہٹانے کی کوشش میں کامیاب ہوئی،
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟