کراچی والوں کے لیے اچھی خبر،حلیم عادل شیخ نےیوٹیلٹی اسٹور پر رمضان رلیف پیکیج کا افتتاح کر ڈالا

0
35

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نےگلشن 13 میں یوٹیلٹی اسٹور پر رمضان رلیف پیکیج کا افتتاح کیارکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج، پی ٹی آئی ایسٹ کے صدر امجد جاھ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ رمضان رلیف پیکیج 2021 میں وفاق نے عوام کو مکمل رلیف فراہم کیا ہے تمام اشیاء خوردنوش میں مارکیٹ عوام کو مکمل رلیف فراہم کیا گیا ہے، آٹا، چینی، گھی، پتی، دالیں چاول سمیت دیگر اشیاء پر حکومت سبسیڈی فراہم کر رہی ہے رمضان کے پورے مہینے میں تمام یوٹیلیٹی اسٹور کھلے رہیں گے، کمشنر کراچی عام دکانوں پر پرائز کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مافیہ قیمتوں کو رمضان میں آسمانوں تک لے جاتا ہے، 8 ارب روپے کو وزیر اعظم نے عوام کو ماہ رمضان کے لئے خصوصی پیکیج دیا ہے.

Leave a reply