کراچی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واٹربورڈ سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف فائرٹینڈرز کو وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ٹینکروں کے زریعہ اب تک دیڑھ لاکھ گیلن پانی فراہم کرچکا ہے ،
تفصیلات کے مطابق سائٹ کے علاقہ میں قائم فیکٹری میں ہفتہ کی صبح لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے سخی حسن، نیپا اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی اور ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے،واٹربورڈ نےپانی سے بھرے متعدد ٹینکرز آتشزدگی کے مقام کی جانب روانہ کردیئے،
جبکہ پانی کی فراہمی کے جاری آپریشن کی نگرانی کیلئے ہائیڈرنٹس سیل کے افسران بھی آتشزدگی کے مقام پرپہنچ گئے، ہفتہ کی رات تک ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری تھا، اس دوران واٹربورڈ نے بلامعاوضہ دیڑھ لاکھ گیلن پانی فائربریگیڈ کو فراہم کیا۔








