پاک بحریہ کی جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پرکراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا.
تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال مہمان خصوصی تھیں.
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ڈی شپ یارڈ رئیر ایڈمرل اطہرسلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے ملکی سطح پر خودانحصاری کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا. کراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.
وزارت دفاعی پیداوار ملکی معاشی ترقی کے لئے نئے شپ یارڈز کے قیام کے لئے کوشاں ہے.ال

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق مقامی طور پر پاک بحریہ کیلے تیار کیے جانے والا جہاز میزائل کرافٹ ہے جو ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہو گا.کراچی شپ یارڈ میں مقامی طور پر پاک بحریہ کیلئے جہاز کی تیاری خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے .

Shares: