کراچی کےضلع ملیر سے ڈکیتی مزاحمت پر معصوم بچوں کے سامنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ڈکیت گروہ گرفتار۔

25 مارچ 2021 کو شاہ لطیف کے علاقے میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران شہری وزیر علی کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ نمبر 506/2021 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا تھا۔شاہ لطیف پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 20 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سرغنہ سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔
ملزمان کی گرفتاری میں ضلع ملیر کی اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکوڈ ٹیم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے۔ 10 اسمارٹ فونز، کیش اور چار موٹرسائکلیں برآمد۔گرفتار ملزمان سے 23 مارچ 2021 کو قتل کئے گئے شہری سے چھینی گئی۔موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔ایس ایس پی عرفان بہادر
گرفتار ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ملزمان نہایت سفاکی سے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل/زخمی کر دینے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں میم منیب الرحمن، امجد، سہیل اور شیر علی شامل ہیں۔

Shares: