پچیس مئی کو یش راج سٹوڈیو میں فلم میکر کرن جوہر کی پچاسویں سالگرہ منائی گئی سالگرہ کی یہ تقریب بڑے پیمانے پر کی گئی اس میں نوجوان نسل سے لیکر اولڈ ایج ہر کسی نے شرکت کی۔اس پارٹی کے بعد کچھ فنکاروں کو کورونا ہوا جن میں کترینہ کیف،شاہ رخ خان،کارتیک آریان و دیگر کے نام قابل ذکر ہیں ۔خبریں آنے لگیں کہ کرن جوہر کی سالگرہ پارٹی کے بعد آرٹسٹوں کو کورونا ہوا ہے ۔یہ خبریں جب ہر طرف پھیلنے لگیں تو کرن جوہر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ بول پڑے انہوں نے کہا کہ جس ہفتے میری سالگرہ تھی اسی ہفتے اور بھی بہت سارے ایونٹس تھے ،شادیاں تھیں جس میں سب گئے لیکن یہ کیوں کہا جا رہا ہے کہ میری سالگرہ پارٹی میں آنے کے بعد آرٹسٹ کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بالکل پسند نہیں کہ میں وکٹم کہلاﺅں لیکن جو بھی کہا جا رہا ہے مجھے اچھا نہیں لگ رہا اور مجھے کیوں قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے؟ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔
یاد رہے کہ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں اننیا پانڈے ،تبو ،کاجول،شاہ رخ خان ،کاجول،رنبیر کپور ،جھانوی کپور ،مادھور یڈکشٹ ،جوہی چاولہ ،روینہ ٹنڈن ،سونالی بیندرے ،ٹوینکل کھنہ ،وکی کوشال و دیگر نے شرکت کی کوئی ایسا آرٹسٹ نہیں بچا تھا جس نے اس سالگرہ میں شرکت نہ کی ہو۔
کرن جوہر آج کل ”روکی اور رانی پریم کہانی “ شوٹ کر رہے ہیں اس فلم کے مرکزی کرداروں میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ہیں ۔







