بالی وڈ کے بڑے فلم میکر کرن جوہر جنہوں نے 2001 میں کبھی خوشی کبھی غم بنائی تھی اس کی کاسٹ کافی ہیوی تھی ،کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول ، کرینہ کپور ، ہرتیک روشن ، جیا بچن اور امیتابھ بچن شامل تھے. اس فلم کے حوالے سے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ آج ایسی فلم بنانا ناممکن ہے. اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ آج وقت بدل گیا ہے انڈسٹری کے طور اطوار بدل چکے ہیں اور اتنی بڑی سٹار کاسٹ کو ایک ساتھ اکٹھا کرنا ممکن نہیں رہا. کرن جوہر نے باقاعدہ یہ بھی کہا کہ آج کوئی بھی ‘کبھی خوشی کبھی غم’ جیسی فلم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک اداکار کو ایک فریم میں لینا اتنا مہنگا ہے
تو چھ بڑے فنکاروں کو کیسے اکٹھا کیا جائے فلم کی لاگت تو بہت بڑھ جائیگی، معاشی طور پر ایسی فلم بنانا ایک امتحان ہو گا.انہوں یہ بھی کہا کہ یقینا شائقین ایسے فنکاروں کو ایکساتھ دیکھنا چاہتے ہں لیکن یہ فی الحال ممکن نظر نہیں آتا لیکن میری دعا ہے کہ شائقین ایک سے زیادہ سٹارز کو ایک فریم میں دیکھ سکیں.
یاد رہے کہ فلم کبھی خوشی کبھی غم تین گھنٹے کے دورا نیے کی فلم تھی اس فلم میں ایکساتھ چھ چھ سٹارز دیکھنے کو ملے تھے فلم کا میوزک اور کہانی شائقین کو بہت پسند آئی تھی اس فلم کو کافی ایوارڈز بھی ملے تھے.