2022 ختم ہونے جارہا ہے اور کرن جوہر ہیں بہت خوش کیونکہ یہ سال ان کے کافی خوشیاں لیکر آیا یوں کہیے کہ یہ سال ان کے لئے کافی یادگار رہا. اس سال ان کی دو فلمیں جگ جگ جیو اور براہمسٹرا: پارٹ ون ، شیوا ریلیز ہوئیں ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر کمال بزنس کیا ، جگ جگ جیو نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی جبکہ براہمسٹرا نے عالمی سطح پر 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ یہی نہیں کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن کا سیزن 7 اس سال اگست-ستمبر میں نشر کیا گیا تھا اور اسے OTT پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر
خوب پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ کرن ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا میں جج کے طور پر نظر آئے۔حال ہی میں دسمبر کے آغاز میں فلم گووندا نام میرا ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی جسے دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔اس سال بےشمار کامیابیاں سمیٹنے پر کرن جوہر بہت خوش ہیں اور شکر گزار ہیں اپنے دوستوں اور مداحوں کے. انہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ وڈیو کے زریعے انسٹاگرام پر کیا. یاد رہے کہ کرن جوہر کا گھر حال ہی میں گوری خان نے ڈیزائن کیا ہے اور کرن اس گھر میں جانے کے لئے بےتاب ہیں.