گزشتہ روزبالی وڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری ٹویٹ شیئر کیا اور کہا کہ وہ اپنی مثبت توانائیاں مثبت کاموںمیں لگانا چاہتے ہیں. انہوں نے اپنے ٹویٹ میں الوداع ٹوئٹر بھی لکھا اور اپنی اس آخری ٹویٹ کے بعد اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔کرن جو ایک عرصے سے بری طرح سے ٹوئٹر پر ٹرول ہو رہے تھے وہ اکثر اپنے شو میں ٹرولنگ کے حوالے سے زکر کرتے رہتے تھے کرن جوہر نے جو اپنا حالیہ سیزن کافی ود کرن کیا اس میں انہوں نے ہر قسط میں عالیہ بھٹ کا نام لیا اس
وجہ سے بھی کرن جوہر بہت زیادہ ٹرول ہوئے.کرن نے اپنے اسی شو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ عالیہ بھٹ نے بھی انہیںایسا کرنے سے منع کیا ہے یعنی کہ ہر قسط میں میرا نام لینا بند کریں. یوں کرن جوہر نے ٹرولنگ کے ہاتھوں اپنا ٹوئٹر اکائونٹ ہی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا ہے. یاد رہے کہ کرن جوہر اپنی اگلی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اس میں انکی ہیروئین عالیہ بھٹ اور ہیرو رنویر سنگھ ہیں. فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے تاہم ریلیز کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا.