کرایہ داروں کو ملے گی مفت بجلی

0
39

بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے کرایہ داروں کے لیے پری پیڈ میٹر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔اس کے لیے کرایہ داروں کو مالک مکان سے این او سی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

پانی کابقایا بل معاف …. کس شہر میں

وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم تین نمبر جاری کر رہے ہیں جس سے پری پیڈ میٹر کی ہوم ڈلیوری ہوگی۔ پری پیڈ میٹر کرایہ داروں کے یہاں لگائے جائیں گے اور یہ صرف ڈومیسٹک میں قابل استعمال ہوگا۔وزیراعلی نے اعلان کیا کہ کرایہ داروں کو بھی 200 یونٹ تک بجلی مفت ملے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں 200 یونٹس تک ماہانہ کھپت والے بجلی صارفین کے لئے دہلی حکومت نے بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply