جب تک کرپٹ ٹولہ مسلط رہےگا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، فردوس عاشق اعوان برس پڑیں
سندھ پر جب تک کرپٹ ٹولہ مسلط رہےگا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، فردوس عاشق اعوان برس پڑیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کر دیا، بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا۔
واضحرہے کہ پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت کا اتحاد چھوڑنے پر اپنے ساتھ ملانے اور اتنی ہی وزارتیں دینے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔