بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میںشاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کے کام اور ان کی عادات پر بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ان تینوں کے ساتھ کام کیا ہے اور میرے لئے ان سب کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ عامر خان کو اگر مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے تو بے جا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے کام کو لیکر بہت زیادہ جنونی بن جاتے ہیں جب تک وہ کوئی پراجیکٹ مکمل نہیں کر لیتے وہ اس سے اپنی رتی برابر بھی توجہ نہیں ہٹاتے. انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میںکہا کہ
”شاہ رخ خان باکس آفس کے بادشاہ ہیں ”، اور وہ جتنے بڑے پرفارمر ہیں اس حوالے سے کیا کہا جائے میں تو یہ کہوں گی کہ ان کی جتنی بھی تعر یف کی جاتی ہے وہ کم ہے . وہ اس سے کہیں زیادہ تعریف کے حقدار ہیں. سلمان خان کے حوالے سے کرینہ کپور نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ اپنی شخصیت پر بھروسہ کرتے ہیں جیسے کے اُن کی شخصیت ہے اور اُن کا سپر ڈُوپر سٹارڈم ہے۔یوںکرینہ کپور نے تینوں خانز کی جم کر کی تعریف اور ان کو صحیح معنوں میںبالی وڈ کا سپر سٹار کہہ ڈالا.