بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عرفی جاوید بہت اچھا فیشن کرتی ہیں ، اچھی بات ہے وہ ویسے ہی زندگی گزار رہی ہیں جیسے وہ گزرانا چاہتی ہیں. وہ اپنی مرضی کے مطابق اگر ڈریسنگ کرتی ہیں تو ان کی مرضی کا خیال رکھا جانا چاہیے بجائے تنقید کرنے کے ہمیں کسی بھی دوسرے کو اسکی آزادی کے حق کو استعمال کرنے دینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ عرفی جاوید کا میں فیشن دیکھتی رہتی ہوں اسکے فیش میں جدت ہے اور وہ ایک پراعتماد لڑکی ہیں وہ بہت ہی پر اعتماد طریقے سے چلتی ہیں مجھے ان کا یہ اعتماد بہت اچھا لگتا ہے.
جب میزبان نے کرینہ کپور سے پوچھا کہ کیا آپ عرفی جاوید جیسا فیشن کرنا پسند کریں گی تو انہوں نے کہا کہ عرفی جیسا فیشن کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں بھی عرفی کی طرح فیشن کو اچھی طرح کیری کر سکتی ہوں لیکن میرے پاس عرفی جاوید جیسا اعتماد نہیں ہے نہ ہی میں اس جیسی دلیر ہوں کہ اتنے مختصر کپڑے پہن کر لوگوں میں نکلوں. یاد رہے کہ کرینہ کپور بھی بالی وڈ کی کافی بولڈ اداکارہ ہیں لیکن وہ عرفی جاوید کے بولڈ کپڑوں اور اعتماد کا مقابلہ کرنے سے گھبراتی ہیں.