کرفیو کے باوجود بھارتی فوج کشمیریوں سے خوفزدہ، کشمیر بھر میں بنکروں کا جال بچھانا شروع کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو چوتھا ہفتہ شروع ہو گیا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں، انہیں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، اب تک بھارتی فوج 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے.

بھارتی فوج نے کشمیریوں کے احتجاج سے خوفزدہ ہوکر کشمیر بھر مین بنکر بنانا شروع کر دئیے ہیں، سرینگر میں تین ہفتوں کے دوران دو درجن سے زائد مقامات پر بھارتی فوج نے بنکر بنا دئیے، سری نگر کے سول لائنز میں جہانگیر چوک فلائی اوور کے نیچے بھارتی فوج نے اپنا ایک بنکربنایا ہے۔ سری نگر کے علاقے کرن نگر، ایم اے روڑ، ریڈیو کشمیر، بربرشاہ، حیدر پورہ، مہجور نگر، برین نشاط، بڈیاری چوک ڈل گیٹ سمیت دیگر کئی مقامات پر بھی بھارتی فوج نے نئے بنکر تعمیر کئے ہیں۔ بھارتی فوج نے بنکروں کے علاوہ درجنوں مقامات پرعارضی پکٹ بھی قائم کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بھارتی فوج پختہ بنکر بنا رہی ہے اور کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کر رہی ہے، کشمیریوں نے بھارتی فوج کی جانب سے بنکروں کی تعمیر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ،بنکروں کی تعمیر کے حوالہ سے بھارتی فوج نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے.

Shares: