خیبر پختونخواہ حکومت نے کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے.جس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ اشتعال انگیز تقریر کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفشیش جاری ہے.
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں ازخود نوٹس کی سماعت 5جنوری کو 3رکنی بینچ کرے گا.
کرک واقعہ، مندر جلائے جانے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی.
