پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےقائدنوازشریف کومکمل صحت یاب فرمائیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ قائدنوازشریف کی حالت تشویشناک ہے، قائد نوازشریف کے لیے دعا کریں، کارکنان سے اپیل ہے کہ جشن نہ منائیں اورمٹھائیاں تقسیم نہ کریں، قوم اورکارکنوں سے نوازشریف کے لیےدعائیں جاری رکھنےکی اپیل کرتا ہوں، نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے،

واضح‌ رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کی ہے جس پر ن لیگ کے کارکنان کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے، اس سے پہلے عدالت نے ہفتے کے روز اسی کیس میں نوازشریف کی منگل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، آج تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب طبی بنیاد پر 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی ہے،

Shares: