کرنل کی بیوی کا نام آ سکتا ہے تو ملک ریاض کی بیٹی پر خاموشی کیوں؟
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . کرنل کی بیوی پر شور مچانے والا میڈیا ملک ریاض کی بیٹی کی زیادتی اور ظلم پر خاموش ہوگیا. کرنل کی بیوی نے صرف زبان سے بد تمیزی کی تھی جبکہ ملک ریاض کی بیٹی نے حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے. اب ذرا سی بات کا بتنگڑ بنانے والا میڈیا ایک بڑے بزنس مین کی بیٹی کے اتنے بڑے جرم پر کوئی بات نہیںکر رہا . حق سچ اور حقوق کی بات کا دعوی کرنے والا میڈیا اداکارہ عظمیٰخان کے ساتھ ظلم پر بالکل خاموش ہے جسے زخمی کیا گیا اور سنگین قسم کا بلیک میل کیا گیا.
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے دو خواتین پر تیل پھینکنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی کڑی تنقید کر رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کرنل کی بیوی پر تو ٹرینڈ چلایا گیا تھا اب ملک ریاض کی بیٹی پر سب کیوں خاموش ہیں