کرنل قزافی کی طرف سے ترک صدر اردوان کو فنڈ دیے جانے کا انکشاف

0
51

لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کے چچا زاد احمد قذاف الدم نے انکشاف کیا ہے کہ کرنل قذافی نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے، ترکی میں اقتدار حاصل کرنے اور حکومت کےقیام میں مدد کے لیے 30 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی تھی۔

ایک انٹرویو میں قذاف الدم نے کہا کہ قذافی ترکی کو عرب اور اسلامی دنیا کا ایک بڑا ملک بنانا چاہتے تھے۔ ترکی کے ساتھ دینی اور تاریخی روابط کی بنیاد پر انہوں نے ترکی کی رفاہ پارٹی کے صدر نجم الدین اربکان کےساتھ بھی تعلقات استوار کیے۔ نجم الدین اربکان اپنے اسلام پسندانہ نظریات کی وجہ سے مشہور تھے۔سنہ 1980ء میں انہوں نے ترک حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔ اسی عرصے میں کرنل معمر قذافی کی پروفیسر اربکان اور ان کی جماعت کی قیادت سےملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجود ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی موجود تھے۔ اس موقع پرلیبی لیڈر نے ترکی میں اسلام پسندوں کوپارلیمانی انتخابات میں کامیاب کرنے اور اقتدار میں لانے کے لیے مالی معاونت کا یقین دلایا

Leave a reply