پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

100 انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے سے 40949 پر بند ہوا، بازار میں آج 9 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6367 ارب روپے ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 1832 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوکر 262.51 روپے پر بند ہوا۔ ملک میں ڈالر کی قدر میں آج اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 261.88 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے کا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

Shares: