تفصیلات کے مطابق یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے کراچی کے اہم ترین علاقے سندھی مسلم کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی میں یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کردیا ہے، گزشتہ روز یونائٹیڈبزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے یو بی جی سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرایف طفیل، سندھ ریجن کے چیئرمین خالدنواب،وائس چیئرمین اور سیکریٹریٹ کے نگراں نوراحمدخان اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایس ایم منیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی سیکریٹریٹ قائم کرکے ہم تمام ٹریڈ باڈیز،چیمبرز،ایسوسی ایشنز سے موثر انداز میں رابطے میں رہیں گے،یو بی جی کی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی،مختلف کمیٹیاں قائم کرکے انکے اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور نوجوانوں اور خواتین کو ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کے تمام ہی شہروں میں نوجوانوں کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ ہمارا بزنس کمیونٹی سے بدستور رابطہ رہے اور انکے مسائل حل کرانے کی جدوجہد بدستور جاری رکھی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر، صنعتکار اور ایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اورمشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کر رہے ہیں ، انہیں اچھے دنوں کا انتظارہے ، عزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ملکی برآمدات میں تیزی آرہی ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ گیس اوربجلی کے نرخ بڑھانے سے گریز کیا جائے اورغریب افراد پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کیاجائے ۔ اور ہم پہلے سے کاروباری حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویزحکومت تک پہنچائیں گے

Shares: