کرتارپور راہداری کو 31 اگست تک مکمل کرنے کا عزم ، 11 نومبر کو اہم تقریب متوقع ، وزیراعظم بھی آئیں‌گے

0
61

اسلام آباد:حکومت نے کرتارپور راہداری کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پاکستان سکھ کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت پہنچائے گا اسی لیے پاکستان نے کرتارپورراہداری کو پاک بھارت تناؤ کی نذر نہیں ہونے دیا، اطلاعات کے مطابق کرتارپورراہداری پر جاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائےگا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر پاکستان کا امن پسندی اور بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری پرجاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، اس سلسلے میں احکامات دے دیئے گئے ہیں، دوسری طرف سے سکھ کمیونٹی بھی کرتارپور راہداری کی جلد تکمیل پر پاکستان کی کوشش کی معترف ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نےکرتارپورکھولنےسےمتعلق اپناہوم ورک تیزکردیا، کرتارپورراہداری کاافتتاح 11 نومبر کو پروقارتقریب میں کیاجائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سےمتعلق ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

Leave a reply