مزید دیکھیں

مقبول

بیٹی کے منگیتر کے ساتھ بھاگ جانے والی خاتون نے سنائی اپنی کہانی

اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ سے تعلق رکھنے والی...

کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں جاری...

کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی...

رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

پنجاب میں دو دنوں میں گندم کی فصلوں...

کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری پر بھارت کے انکار کے بعد پاسپورٹ اور رجسٹریشن کی شرط بحال کر دی گئی ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق ممکن نہیں کہ بھارت پاسپورٹ چیک کرے اور پاکستان نہ کرے، پاکستان نے ایک سال کیلئے پاسپورٹ اور 10 روز قبل رجسٹریشن کی شرط ختم کی تھی، دونوں ممالک کی جانب سے یاتریوں کی فہرستوں کے تبادلے پر کام شروع ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سکھ یاتری 3 انٹری پوائنٹس سے پاکستان میں داخل ہونگے، یاتری راہداری، واہگہ بارڈر اور دیگر ممالک سے پاکستان پہنچیں گے، تقریب میں منموہن سنگھ، نوجوت سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ شرکت کرینگے۔ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے، کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی،

کرتارپور میں انٹری لیگل انٹری ہوگی، ایک پرمٹ کے تحت ہوگی، یا پاسپورٹ بیسڈ آئیڈنٹیٹی کے تحت ہوگی۔اس بات کا واضح پیغام پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کیا ہے، علاوہ ازیں پاکستان نے سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرونانک کے 550 جنم دن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا،

کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan