کارتک آریان بالی ووڈ کے نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے کیا اور اس کے بعد سے اب تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کارتک نے لو آج کل 2، پتی پتنی اور وہ، لوکا چھپی، سونو کے ٹیٹو کی سویٹی، دھماکا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکار کارتیک آریان کی حالیہ فلم بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر اس سال کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں کارتیک آریان نے کہا کہ فلم بھول بھولیا 2 کی زبردست کامیابی کے بعدمجھے میرے پروڈیوسرز نے کہا کہ تم ایسے اداکار ہو جو 25 دن میں پیسہ ڈبل کر دیتا ہے .
اور انہوںنے ایسا بہت ہی مضحکہ خیرز انداز میں کہا تھا. کارتیک آریان نے کہا کہ کہ میں جس قسم کے پراجیکٹس کا انتخاب کررہا ہوں میرے پرڈیوسرز بہت خوش ہیں کیونکہ انہیں اچھا پیسہ واپس مل رہا ہے.کارتیک نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ بھول بھولیا 2 کی کامیابی غیر حقیقی ہے اور کسی کو بھی فلم سے اس قسم کے بزنس کی توقع نہیں تھی۔ میںاپنی پوری ٹیم کو اس فلم کی ریکارڈ توڑ کامیابی کا کریڈٹ دوں گا. یاد رہے کہ بھول بھلیاں ٹو صرف باکس آفس پر دنیا بھر میں 230 کروڑ سے زیادہ کلیکشن کے ساتھ OTT پر نمبر 1 پر ٹرینڈ کر رہی ہے اور اسے سال کا عالمی بلاک بسٹر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی، تبو، راجپال یادیو اور دیگر نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی ہیں۔