بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے سٹار کارتک آریان نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں محبت کے معاملے میں بہت بد قسمت ہوں، مجھے لگتا تھا کہ میں محبت کے معاملے میں خوش قسمت ہوں لیکن ایسا نہیں ہے. وقت نے ثابت کر دیا ہے. ایک مداح نے ان سے ٹوئٹر پر پوچھا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ وینیو ، مینیو ، گھوڑی سب تیار ہے بس دلہن کا انتظار ہے جیسے ہی دلہن مل جائیگی میں شادی کر لوں گا.
کارتک آریان نے مزید یہ بھی کہا کہ انسان کو عاجز ہونا چاہیے ہر معاملے میں ، اور محنت کرتے رہنا چاہیے ، محنت کے بعد جو اسکا صلہ ملتا ہے اسکو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے. میںنے بہت سال کی محنت کے بعد نام پایا ہے. یاد رہے کہ کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے ہاٹ کیک ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہر دوسری ہیروئئین اور فلم میکر کی خواہش ہے. کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے کورونا کے بعد سب سے زیادہ بزنس کیا . یوں اس فلم نے کارتک کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا.