بالی وڈ اداکار کارتک آریان کی مقبولیت دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے ، ہندوستان کے علاوہ ان کے پرستار بڑی تعداد میں دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی پائے جاتے ہیں. کارتک آج کل امریکی ریاست ڈیلاس میں ہیں اور انہوں نے وہاں پر ہولی منائی. کارتک آریان نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھے ہوئے ہیں اور ان کے اردگرد ان کے مداح بڑی تعداد میںجمع ہیں کارتک آریان نے اپنے مداحوں کے ساتھ خوب جم کر ہولی منائی اور ساتھ ہی ان لمحات کو اپنے موبائل کیمرے کی آںکھ میںمحفوظ کر لیا
اور اس وڈیو کو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا. کارتک آریان نے لکھا کہ یہ ہولی مجھے ہمیشہ یاد رہے گی . مجھے اندازہ نہیں تھا کہ امریکہ میں بھی مجھے اتنا پسند کیا جاتا ہے. اپنے ملک میں تو انسان کو ہر تہوار کا اچھا احساس ہوتا ہے لیکن پردیس میں اپنے ملک جیسا احساس ہونا بہت ہی الگ احساس ہے. کارتک آریان نے اپنے ڈیلاس کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں.