پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی نے قائد حزب اقتدار میاں شہباز شریف کے موٹر وے حادثے پر دیئے گئے بیان پر کہا کہ کاش میاں شہباز شریف یہ کہتے کہ ‏ہم نے موٹر وے اس لئے نہیں بنائی تھی کہ یہ ظلم ہو-

باغی ٹی وی: گزشتہ روز ن لیگ کے صدر میاں‌ شہباز شریف نے موٹروے ریپ کیس پر اسمبلی کے اندر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جس موٹر وے پر یہ حادثہ ہوا، یہ کہنا نا مناسب ہو گا کہ یہ موٹر وے الحمد للہ میاں نواز شریف نے بنائی.

”قائد حزب اقتدار میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موٹر وے واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے لیکن وزیراعظم کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ حکومت اس بحث میں الجھی ہوئی تھی کہ موٹر وے پر کس کا کنٹرول ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ اس واقعے سے سر شرم سے جھک گئے ہیں اور موٹر وے واقعے پر سی سی پی او لاہور کے شرمناک بیان سے پوری قوم کے دل دکھی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعے پر اپوزیشن جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے کوئی سیاست نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن آج مراد سعید سے استعفٰی دلوانے کے لیے بحث کر رہی ہے جبکہ ایسا واقعہ کراچی میں ہو یا جنگل میں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بحث کامحورنظام کودرست کرنا نہیں ہے کیونکہ اس بات پربحث نہیں ہورہی ہے کہ درندوں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے ۔


ان کے اس بیان کے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کا ش میاں صاحب ایسے ہی کہہ دیتے کہ ‏ہم نے موٹر وے اس لئے نہیں بنائی تھی کہ یہ ظلم ہو ، ہم نے خوشحالی اور ترقی کے لئے بنائی تھی ان ظالموں نے سیکورٹی کا انتظام نہ کرکے ہم سے یا موٹر وے سے نہیں، قوم سے انتقام لیا۔

شہباز شریف کا بیان مزید تکلیف کی وجہ بنا ہے،عاصمہ شیرازی

"جس موٹر وے پر یہ حادثہ ہوا” یہ کہنا نا مناسب ہوگا کہ یہ موٹر وے الحمد للہ میاں نواز شریف نے بنائی.شہباز شریف

Shares: